خواجہ احمد غوث حیدر کروکے میوزک میں ایشیاء کے ٹاپ 100 میں شامل

   

کروکے میوزک کے شعبہ میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے کروکے گلوکار خواجہ احمد غوث حیدر کے اعزازات انعامات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حال ہی میں انہیں انڈیا بک آف ریکارڈ کی جانب سے ایشیاء کے اُن 100 سرفہرست شخصیتوں میں شامل کیا گیا جو بے شمار ریکارڈس کے حامل ہیں جو ریکارڈ ہولڈرس کی صف میں نمایاں ہیں۔ ان کا انتخاب 2500 ریکارڈ ہولڈرس میں سے عمل میں آیا۔ کل خواجہ احمد غوث حیدر کو بھوپال میں منعقدہ ایک شاندار و پراثر تقریب میں توصیف نامہ اور گولڈ میڈل عطا کیا گیا۔ واضح رہے کہ خواجہ احمد غوث حیدر 27 سال سے کروکے گلوکاری کررہے ہیں اور ان کی مقبولیت میں ان کے والدین خواجہ احمد ولی حیدر امجدی ریٹائرڈ تحصیلدار اور خورشیدہ خانم مرحومہ سابقہ ٹیچر کا اہم کردار رہا۔ دونوں نے اپنے فرزند کی غیر معمولی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ کروکے میوزک کے فروغ کے لئے وہ بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ اب تک ان کے 30 البم منظر عام پر آچکے ہیں عوام میں کافی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ خواجہ احمد غوث حیدر سے فون نمبر 9849078550 پر ربط پیدا کرکے ان کی سلور جوبلی ڈی وی ڈی اور MP3 بطور تحفہ حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ مذکورہ اعزاز پانے والے آندھراپردیش اور تلنگانہ کی واحد شخصیت ہیں۔