خواجہ کے سالانہ عرس کا جھنڈا اجمیر پہنچ گیا

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میںخواجہ معین الدین چشتی کے 118ویں سالانہ عرس کا جھنڈا اجمیر پہنچ گیا ہے ۔ بھیلواڑہ میں لال محمد غوری خاندان کے رکن بہت ہی ادب کے ساتھ جھنڈا لے کر اجمیر پہنچے۔ رجب مہینے کا چاند دکھنے پر 22 اور 23 جنوری سے عرس کی روایتی شروعات ہوگی۔
ایم ایل اے رفیق خان کے والد کے انتقال پر گہلوٹ کا اظہار تعزیت
جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاستی اولمپک کمیشن کے صدر اور ایم ایل اے رفیق خان کے والد چھوٹو خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے ۔گہلوت نے آج مرحوم کی رہائش گاہ پرجاکر تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین سے مل کر انھیں پرسہ دیا۔ وزیر اعلی نے پروردگار سے مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ۔