خوبصورت دکھائی دینے کیلئے جاپانی جڑواں بہنوں کی متعدد پلاسٹک سرجریز

   


اوساکا: جاپان سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں نے خوبصورت دکھائی دینے کیلئے ایک 2 نہیں بلکہ متعدد مرتبہ اپنی پلاسٹک سرجری کروالی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چی یوشیکاوا اور چیکا یوشیکاوا نامی بہنوں نے اپنے چہروں کو من پسند نقوش دینے کی کوششیں اْس وقت شروع کی تھیں جب دونوں کی عمریں ممکنہ طور پر 20 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔دونوں اس وقت 34 برس کی ہیں جبکہ ان سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی سرجریز کے لیے کم و بیش 4 کروڑ ین (2 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر) سے زائد خرچ کردیے۔ان بہنوں نے اپنی کہانی یہ بتائی کہ چہرے کے نقوش کی تبدیلی کا تعلق ان کے بچپن سے ہی ہے جب دونوں کا ہر معاملے میں موازنہ کیا جاتا تھا۔