خودسپردگی کے لئے تیار‘ بڑے ناموں کے انکشاف ہوگا۔ ائی ایم اے ایم ڈی منصور خان۔ ویڈیو

,

   

بنگلورو۔ ایک سنسنی خیز موڑ میں ملٹی کروز ائی ایم اے سرمایہ کاری اسکیم کے مفرور ایم ڈی محمد منصورخان نے خودسپردگی کی پیشکش کی ہے اور تحقیقاتی ایجنسی سے مکمل تعاون کا بھی بھروسہ دلایاہے۔

اتوار کے روز منصور خان نے ایک اٹھارہ منٹ کا ویڈیو جاری کیاہے‘ جو ائی ایم اے یوٹیوب گروپ پر پوسٹ کیاگیا ہے اوردعوی کیاگیا ہے ملک چھوڑنا ایک بڑی ”غلطی“ تھی‘ مگر یہ کہ وہ قریبی لوگوں نے اس کے پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔

اس کے علاوہ منصور نے ویڈیو میں اسبات کا بھی دعوی کیا ہے کہ وہ 14جون کے روز ہندوستان واپس لوٹنے کے لئے ائیرپورٹ کیاگیاتھا‘

مگر اس کو انتظامیہ نے ہوائی جہاز سے اتار دیا’جنھوں نے مبینہ طور پر اس سے کہاکہ وہ ایمگریشن افیسروں سے ملاقات کرے۔تاہم اس نے اس مقام کا خلاصہ نہیں کیاجہاں پر وہ قیام کئے ہوئے ہے۔

YouTube video

منصور نے کہاکہ ”میں ایمگریشن عہدیداروں سے رجوع ہوا مگر جمعہ ہونے کی وجہہ سے وہاں پر کوئی موجود نہیں تھا“۔

منصور نے کہاکہ ”ملک چھوڑ کر فرار ہونا میری فاش غلطی تھی‘ مگر میرے اپنے لوگ جوانتظامیہ میں شامل ہیں اور میرے قریبی لوگوں نے میری پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

جو سیاسی قائدین میرے قریب تھے وہی میری جان کے دشمن ہوگئے‘ جو ہندوستان میں میرے او رمیری فیملی کے لئے خطرہ بن گئے تھے‘ او رمیں ملک چھوڑ کر آگیا۔

کوئی منصوبے کے تحت نہیں ہوا جو کچھ بھی ہوا وہ عجلت میں ہوا ہے“۔

ویڈیو میں منصور چھوٹی داڑھی او رٹوپی کے ساتھ نمودار ہوتا اور اس نے کہاکہ وہ لوگوں سے اپنی پہچان چھپانے کے لئے روپوش نہیں ہوا ہے۔

منصور نے بنگلورو پولیس کمشنر الوک کمار سے خواہش کی ہے کہ وہ منصور کے ہندوستان والے موبائیل نمبرپر ربط پیدا کریں اور لوگوں کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ وہ ان کی مدد کرسکے او رتحقیقات میں تعاون کرسکے۔

منصور نے کہاکہ ”میں نے فیصلہ کرلیاہے کہ میں تحقیقاتی ادارے کے سامنے اؤں گا اور جو کچھ بھی ہوا ہے اس کی تمام تفصیلا ت سے انہیں واقف کرواؤں گا“۔

منصور نے دعوی کیاہے کہ 2006سے 2019تک ائی ایم اے نے 12,000کروڑ روپئے ماہانہ آمدنی کے طور پر سرمایہ کاروں کو ادا کئے ہیں اور 2000کروڑ کے قریب رقم موجود ہے او رمزیدکہاکہ 1350کروڑ روپئے مالیت کی جائیداد ہے جس کو فروخت کرکے سرمایہ کاروں کو رقم ادا کی جاسکتی ہے۔

مذکورہ ائی ایم ڈی ایم ڈی نے یہ زوردیاہے کہ ”99فیصد لوگ“ ائی ایم اے پر فرضی نیوز پھیلارہے ہیں اور وضاحت کی کہ وہ کوئی پونزی اسکیم نہیں بلکہ حقیقی بزس چلاتا ہے۔

منصور نے دعوی کیاہے کہ کئی بڑے اور طاقتور لوگ اس کاروبار میں شامل ہیں۔ منصور نے کہاکہ ”اگر میں ان کانام لیتا ہوں تو وہ لوگ میرے گھر والوں کو تلاش کرکے ان کا قتل کردیں گے۔ وہ اتنے طاقتور وار ہیں کہ میرا پتہ لگاکر میرا بھی قتل کرسکتے ہیں“۔

منصور نے دوبارہ شیواجی نگر کے رکن اسمبلی آر روشن بیگ پر چار سو کروڑ لینے کے اپنے الزام کو دہراتے ہوئے الو ک کمار سے درخواست کی ہے روشن بیگ سے پوچھ تاچھ کریں‘ ثبوت نہ ہونے کا بہانا بناکر بیگ اپنے ہاتھ نہیں جھاڑ سکتے ہیں۔

سی بی ائی جانچ کے لئے بھی اس نے درخواست دی کیونکہ کئی طاقتور لوگ اس میں شامل ہیں۔

ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مذکورہ پولیس نے کہاکہ وہ ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔

ریاستی حکومت نے گیارہ رکنی ایس ائی ٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے جس کی قیادت ڈی ائی جی بی آر روی کانتتھا گوڈا کررہے ہیں تاکہ اس مبینہ دھوکہ دہی معاملے کا پردہ فاش کیاجاسکے۔سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنی کے خلاف اب تک 40,000شکایت داخل کی گئی ہیں‘ جن کی مانگ ہے کہ ان کا سرمایہ انہیں واپس لوٹادیں۔