خود انحصار ہندوستان سے عالمی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا

,

   

کورونا بحران سے باہر نکلنے کی ضرورت ،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے وزیراعظم مودی کا خطاب

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان سے عالمی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ ہندوستان کا پختہ یقین ہے کہ معاشی ہمہ گیریت اور قومی صلاحیت سازی کے ذریعہ ایس سی او کے رکن ممالک عالمی وباء سے درپیش ہونے والے بحران سے باہر نکل سکتے ہیں۔ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم مودی نے مشورہ دیا کہ اقتصادی ہمہ گیریت اور قومی صلاحیت سازی کو فروغ دیا جانا چاہئے ۔ وزیراعظم مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا بحران کے بعد دنیا میں خود انحصار ہندوستان کے ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے خطہ کی معاشی پیشرفت کو تیز کرے گا ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی تجاویز پر بھی زور دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنے قیام کے 75 سال مکمل کرلئے ہیں لیکن بہت ساری کامیابیوں کے باوجود اقوام متحدہ کا بنیادی حدف ابھی تک نامکمل ہے۔