کابل۔ سراج الدین حقانی‘ طالبان کے نئی اعلان کردہ حکومت کے کارگذار وزیر برائے داخلی امور نے افغانستان میں پچھلے بیس سالوں میں حملہ انجام دیتے ہوئے خارجی اور حکومت کے دستوں کو نشانہ بنانے والے خود کش بمباروں کے افراد خاندان سے ملاقات کی‘ مقامی میڈیا نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
مذکورہ والدین سے کابل کے عالیشان‘ ہوٹل میں جمع ہونے کو کہا گیاتھا جس کو طالبان کے خودکش بمباروں نے متعدد مرتبہ نشانہ بنایاہے۔
خامہ پریس کے بموجب طالبان کے نو اعلان کردہ داخلی وزرات کے ترجمان سعید خودستائی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ مذکورہ والدین کو 10,000اے ایف ایس(110امریکی ڈالر)‘ کپڑے دئے گئے اور فی کیس اراضی کا ایک پلاٹ تقسیم کرنے کا عہد لیاگیاہے۔
خودستائی نے یہ بھی کہاکہ یہ خود کش بمباروں کی حقیقی ہیروں کی طور پر ستائش کی گئی ہے۔ حقانی نٹ ورک’جس کی قیادت سراج الدین حقانی کرتا ہے‘ افغانستان میں پچھلے کئی سالوں سے بڑے پیمانے پر خود کش حملو ں کوانجام دیاہے۔
کابل میں ملک کے سب سے زیادہ خود کش حملے طالبان نے انجام دئے ہیں۔
خامہ پریس کی خبر ہے کہ ان حملوں میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی جانیں گئی ہیں اور ساتھ میں غیر ملکی اور افغان کے خدمات انجام دینے والے مرد بھی اس میں شامل ہیں۔