خود کو فلم پروڈیوسر ظاہر کرنے والے دھوکے باز گرفتار

   

خاتون وکیل دھوکہ دہی کا شکار ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /18 جولائی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے تین دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو خود کو فلم پروڈیوسر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک خاتون کو لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کی ۔ پولیس کے بموجب وی نریش کمار اور اس کے ساتھی ایم راما کرشنا ، کے سومنا اور اس کے ساتھیوں نے خود کو فلم پروڈکشن یونٹ کے پروڈیوسرس ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک خاتون وکیل سے ربط کر کے راغب کیا اور فلم میں سرمایہ داری کے بہانے 50 لاکھ روپئے حاصل کرلیا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے کہا کہ دھوکہ بازوں نے نقد رقومات ہڑپنے کے علاوہ وکیل سے ان کی کار بھی حاصل کرلی اور بعد ازاں انہیں دھمکانے اور گالی گلوج کرنے لگے ۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے پر وکیل نے بوئن پلی پولیس سے ایک شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجہ میں دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے دھوکہ بازوں کا پتہ لگایا اور ان کے قبضہ سے نقد رقم ، قیمتی ٹیلی ویژن سیٹس ، ریفریجریٹرس ، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء ضبط کرلئے ۔