’خون بہایا۔ جہنم کا دیوتا ہوں‘۔ گانا گاتے ہوئے بھاگا دہشت گرد

,

   

کار میں تیز میوزیک بجاتے ہوئے ‘ اٹومیٹک گن لے کر مسجد میں داخل ہوا دہشت گرد‘ بندوق گری تودوسری لے کر آیا اور پھر گولیاں چلایا۔
نیوزی لینڈ۔ یہاں کی کرائس چرچ شہر کی النور مسجد کے اندر لوگوں کو گولیاں سے چھلنے کرنے کے بعد دہشت گرد تیزآواز میں گانا گاتا ہوا بھاگا۔

فائیرنگ کے بعد جب وہ اپنی کار میں بیٹھا تو انگریزی گیت’’ ائی ایم دی گاڈ آف ہول فائیر‘‘ ( میں جہنم کا دیوتا ہوں) بج رہاتھا ۔ ڈرائیونگ کرنے والا دہشت گرد بھی میوزیک کے ساتھ گانا گارہا تھا۔

ا س طر ف سے پوسٹ کئے گئے ویڈیو میںیہ صاف طور سے دیکھا گیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب مسجد میں دوسو سے زائد لوگ نماز پڑرہے تھے ۔

وقت تھا دوپہر ایک بج کر 45منٹ کا ۔ سیاہ لباس زیب تن کیا دہشت گرد کے پاس اٹومیٹک بندوق تھی ‘ جس سے لگاتاگولیا ں نکل رہی تھیں۔ کیونکہ ٹریگر دبانے سے چلنے والی بندوق سے اس قدر تیزی کے ساتھ گولیاں نہیں نکلتی ۔

مسجد میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اس نے گولیاں چلانا شروع کردیا تھا۔ گھبرائے لوگ ادھر اُدھر بھاگنے لگے ۔

وہ مسجد کے باہر چلا گیا ۔اس دوران بچ جانے والے لوگ زخمیوں کی مدد کے لئے دوڑنے لگے۔ تب تک مسجد کے باہر کھڑی کار سے دہشت گرد نے دوسری بندوق نکالی پھر وہ سڑ ک پر پیدل چل رہے لوگوں پر گولیاں چلانا شروع کردیا۔

وہ دوبارہ مسجد کے اندر چلا گیااو رکچھ سکینڈ گولیاں چلائیں ۔واپس کار میں بیٹھا او رمیوزیک بجاتے ہوئے چلاگیا۔اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد پانچ کیلو میٹر دور ایک دوسری مسجد میں بھی گولی باری ہوئی ۔ یہا ں پر توقف کے بعد حملہ آور آگے بڑھ گیا۔

لیکن اسے پولیس نے پکڑ لیا ۔وہ آگے جاکر ایک تیسری مسجد کو بھی نشانہ بنانے والا تھا۔ مذکورہ دہشت گرد کی کار سے بھاری مقدار میں دھماکو سامنا ملا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ گولیاں چلانے کے بعد کوئی اور بڑا حملہ کرنا چاہتاتھا ۔

لیکن گاڑی میں نصب دھماکو آلات کو ناکارہ بنادیاگیا۔