خون کا عطیہ دینے نوجوانوں سے راہول گاندھی کی اپیل

   

نئی دہلی ،14جون (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس صدر راہول گاندھی نے خون کے عطیہ کے دن کے موقع پر دوسروں کو زندگی دینے کیلئے خون کا عطیہ دینے والوں کو مبارک باد دی ہے اور نوجوانوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لینے کی درخواست کی۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ آپ کا بلڈ ڈونیشن ضرورت مندوں کیلئے نئی زندگی ہے۔بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن کے موقع پر خون عطیہ کرنے والے آپ سبھی کو مبارک باددی۔ انھوں نے زیادہ سے زیادہ خون ڈونیٹ کرنے اور نوجوانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ جب بھی موقع ملے خون کاعطیہ ضرورکریں ۔