نئی دہلی/دوحہ: خون کا عطیہ دینا ایک انتہائی نیک کام ہے جس سے کسی انسان کی جان بچ سکتی ہے ۔ قرآن مجید میں کہا گیا ہے کہ اگر تم نے کسی ایک شخص کی جان بچائی تو گویا ساری انسانیت کی جان بچائی۔ان خیالات کا اظہار اے ایم یو الیومنی ایسوسیشن کے صدر اور معروف پیڈیاٹریشین ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی نے خون کا عطیہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ خون کے ایک ایک قطرے کی اہمیت ہے اور بہت سارے لوگوں کی جہاں خون کی کمی چلی جاتی ہے وہیں بہت سے لوگ بروقت خون نہ ملنے کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اس موقع پرمسٹر سچن دنکر سنکپال جو ہندوستانی سفارت خانے میں فرسٹ سکریٹری ہیں، نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور علیگڑھ کے ابنائے قدیم کی کوششوں کو سراہا اور سفارت خانے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا بھروسہ دلایا۔مسٹر ونود نائر ( صدر آئی سی بی ایف) اور ٹوسٹ ماسٹر انٹرنیشنل کے پروگرام کوالٹی ڈائرکٹر جناب روی شنکر مہمان اس موقع پر اعزازی تھے ۔ اس کیمپ میں سو سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا۔