مانسہرہ: ہزارہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قاضی جمیل الرحمٰن نے حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد کے الزام میں دربند پولیس اسٹیشن ہاؤس (ایس ایچ او) کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔9 ماہ کی حاملہ خاتون نے منگل کی رات ایک لاوارث بچے کو جنم دیا تھا۔ڈی آئی جی نے حکم نامے میں کہا کہ ’میں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ مانسہرہ جمیل اختر کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے جو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی‘۔
