کوئٹہ : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں جلسہ عام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے جمعے کو پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔ اسمبلیاں تحلیل کر کے ہم الیکشن کی تیاری کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں جا کر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر کہیں گے ہمارے استعفے منظور کریں۔انہوں نے الیکشن کرانے کے لیے ہماری 8 نشستیں چنیں جو ہماری سب سے کمزور نشستیں تھیں۔میری قوم نے مجھے 8میں سے 7 نشستوں پر جیتوایا۔نہیں چاہتیکہ پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیداہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ان سے امید لگانا کینسر کا علاج ڈسپرین سے کرنے کے برابر ہے۔معیشت کو سنبھالتے تو ہم بھی انہیں کہتے کہ وقت پورا کریں۔مجھے خوف ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔یہ صرف الیکشن میں التوا چاہتے ہیں۔انہیں ڈر ہے کہ جب بھی انتخابات ہوئے انہوں نے ہار جانا ہے۔مجھے نہیں لگتا یہ اکتوبر میں بھی انتخابات کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک الیکشن نہیں ہونگے ہمیں خوف ہے کہ ملک ڈوب رہا ہے۔چوروں کا ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لیکر جا رہا ہے۔ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی اس دور میں ہے۔آج 50 سال کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔