حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : گنیش تہوارکے آتے ہی حیدرآباد میں خیریت آباد کا گنیش موضوع بحث ہوتا ہے اور خاص کر اس کی بلندی عوامی تبادلہ خیال کا سب سے اہم موضوع ہوتا ہے لہذا اس سال خیریت آباد گنیش کی بلندی 61 فٹ ہوگی ۔ خیریت آباد گنیش اتسو کمیٹی کے چیرمین سدرشن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال خیریت آباد کا گنیش 61 فٹ بلند ہوگا ۔ جس کی تیاری کے لیے 65 فٹ بلند شیڈتیار کیا گیا ہے ۔ خیریت آباد کا گنیش 61 فٹ بلند ہونے کے علاوہ یہ 28 فٹ چوڑا ہوگا ۔۔
