٭ شیوسینا قائد سنجے راوت نے یہ انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے ملاقات کی تھی جو 1993ء ممبئی کے سلسلہ وار بم دھماکوں کا ملزم ہے۔ انہوں نے داؤد کو نہیں دیکھا لیکن اس موقع پر اسے نصیحت کی تھی اور ڈانٹا تھا۔ سنجے راوت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی ڈان کریم لالا سے ملا کرتی تھیں۔