داؤد ابراہیم کے دو ساتھی گرفتار

   

ممبئی : قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت عارف ابوبکر شیخ (59) اور شبیر ابوبکر شیخ (51) کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ دونوں حقیقی بھائی ہیں۔ تفتیشی ایجنسی نے دونوں کو جمعرات کی شام شہر کے مضافات میں واقع ان کی رہائش گاہوں سے گرفتار کیا۔ان دونوں کو آج دوپہر خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔