ممبئی : ممبئی کرائم برانچ کی درجنوں ٹیموں نے آج ممبئی میں مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھیوں اور کچھ حوالہ آپریٹروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور پانچ افراد کو بھتہ وصولی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد ملزمین کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گا جہاں کرائم برانچ ان کی پولیس تحویل طلب حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔گرفتار کیے گئے پانچ افراد کی شناخت اجے گوسالیہ، فیروز چمڈا، سمیر خان، امجد ریڈکر کے طور پر کی گئی ہے ۔ حکام کی جانب سے ابھی تک ایک دیگر ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔کرائم برانچ نے داود کی ممبئی میں جائیدادوں کی دیکھ بھال کرنے والے سلیم قریشی عرف سلیم فروٹ نامی شخص کو حراست میں لیا تھا اور اسکے قبضے سے چند دستاویزات بھی برآمد کی تھی جو داود کی بے نامی جائیدادوں کے تعلق سے بتلائی جاتی ہے اس گرفتاری کے بعد اترپردیش کے بریلی شریف سے تعلق رکھنے والے سلیم قریشی کو اس سے قبل این آئی اے نے بھی گرفتار کیا تھا جسکے بعد کرائم برانچ نے اسکی تحویل حاصل کی تھی ۔سلیم فروٹ کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ممبئی کے مضافات کے ایک بلڑر ریاض بھٹی کو گرفتار کیا تھا جس پر الزام ہیکہ وہ داود گروہ کے لئے بلڑروں اور تاجروں سے ہفتہ وصولی کیا کرتا تھا۔ کرائم برانچ کے انسداد ہفتہ وصولی دستے نے جن پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے انکی گرفتاری سلیم فروٹ اور ریاض بھٹی کی نشاندہی پر عمل میں آئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کے افسرن فی الوقت جنوبی ممبئی کے ناگپاڑہ بھنڈی بازار اور مضافات کے ، گورگاؤں، بوریولی اور سانتا کروز علاقوں کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مار رہے ہیں۔اس درمیان کرائم برانچ کی ایک ٹیم کو ممبئی کے چور بازار نامی علاقے میں بھی پوچھ تاچھ کرتے دیکھا گیا نیز جلد ہی اس علاقے سے چند گرفتاریاں متوقع ہیں۔