دارالحکومت پر ہائیکورٹ فیصلہ کو اے پی کا سپریم کورٹ میں چیلنج

   

حیدرآباد 17 ستمبر ( سیاست نیوز ) حکومت آندھرا پردیش نے امراوتی کو دارالحکومت شہر بنانے اے پی ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے آج سپریم کورٹ میں خصوصی درخواست نظرثانی دائر کی ۔ ذرائع کے بموجب ریاستی حکومت نے اپنی درخواست میںکہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ در اصل مقننہ کے اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے ۔ درخواست کے بموجب ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ آندھرا پردیش کیپیٹل ریجن ڈیولپمنٹ قانون پر کسی بھی حال میں عمل درآمد کرے ۔ ریاستی حکومت نے اپنی درخواست میں کہا کہ یہ ہدایت در اصل ریاستی اسمبلی کے اختیارات پر سوال کرنے کے مترادف ہے ۔