دارالعلوم میں آج جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و درس ختم بخاری شریف

   

حیدرآباد ۔ 25 فبروری (راست) مولانا سید احمد ومیض ندوی استاد حدیث جامعہ کی اطلاع کے بموجب جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و درس ختم بخاری شریف 26 فبروری احاطہ جامعہ 9:30 بجے دن زیرصدارت مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ مہتمم جامعہ اور زیرنگرانی مفتی محمد عظیم الدین جنید انصاری ناظم جامعہ منعقد ہوگا۔ محدث جلیل حضرت مولانا محمد قمرالدین گورکھپوری شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند، بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر دینی مدارس بورڈ تلنگانہ و آندھرا، حفظ قرآن مجید کی تکمیل کرائیں گے۔ مولانا مفتی خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی، مولانا محمد حذیفہ وستانوی نائب ناظم جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا اور جناب منورزماں بین الاقوامی محرک ٹرینر انگلش ہاؤس اکیڈیمی حیدرآباد کے علاوہ مقامی علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔ اس موقع پر حفظ قرآن مجید کی تکمیل کرنے والے طلبہ اور مختلف شعبوں سے سند فراغت حاصل کرنے والے فضلاء کی دستاربندی ہوگی۔