حقیقت یہ ہے کہ دارالقضاء مسلمانوں کے خاندانی مسائل کا بہترین حل، شرعی فریضہ، سرکاری عدالت کی سرگرانی سے نجات دینے والا بنیادی اداره، ارزاں اور کم وقت میں حصول انصاف کا ذریعہ اور کتاب وسنت ، نیز قانون شریعت کے سلسلہ میں عدالتوں کی من چاہی تعبیرات کے سد باب کا موثر ذریعہ ہے۔ مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ نظام قضاء کو تقویت پہنچائیں اور اپنے مسائل اور باہمی نزاعات کے حل کے لئے دارالقضاء سے رجوع ہوں۔
حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ(سابق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ