داعش میں شامل ہونے کی کوشش لندن کے شخص کی مملکت شام کی جیل میں موت

,

   

٭ مملکت شام میں داعش میں شامل ہونے کیلئے لندن سے روانہ شخص کی وہاں کی جیل میں موت ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق مصطفی کا مشرقی لندن سے تعلق ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ حراست سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کو ہلاک کردیا گیا ۔ ایک اور ذرائع کے مطابق جیل میں بدنظمی کے باعث موت واقع ہوئی ہے جہاں مختلف ممالک کے داعش کے قیدیوں کو رکھا گیا ہے ۔ اس شخص کی موت اور حالات سے متعلق سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ شخص کو گزشتہ سال شمال مشرقی شام میں کردش کے غلبہ والے علاقہ میں امریکی حمایت والی شام کی ڈیموکریٹک فورسیس نے گرفتار کیا تھا ۔