داعش کے خلاف فضائی آپریشن،نو دہشت گردہلاک

   

بغداد : مشرقی عراق کے شہر دیالہ میں داعش کے خلاف فضائی آپریشن میں نو دہشت گرد مارے گئے۔عراقی وزارت دفاع کے مطابق، فوجی قوتوں نے اوزائم نامی قصبے میں دہشت گردگروپوں کا پتہ لگایا گیا۔اس اطلاع پر عراقی فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے علاقے میں تین حملے کرتے ہوئے داعش کے نو دہشت گردکو ہلاک کر دیا۔ عراقی فوجی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے چار کا تعلق لبنان سے تھا۔