داعش کے مشتبہ رکن کی بیوی پر جنگی جرائم کا الزام

   

برلن: جرمن شہریت والی ایک خاتون نے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے کئی ارکان سے شادیاں کیں۔ اس کے مبینہ شوہر نے ایک یزیدی خاتون کو غلام بھی بنا رکھا تھا۔ جرمن حکام نے نام نہاد شدت پسند تنظیم ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ (داعش) کی ایک مشتبہ رکن کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں۔ کارلسروہ کے وفاقی پراسیکیوٹر جنرل نے نو فروری چہارشنبہ کے روز اس کا اعلان کیا۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ جرمن شہری، جلادہ اے، نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے کئی ارکان سے شادیاں کیں۔