اجزا : گوشت تین سو گرام، ادرک، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھاچائے کا چمچہ، زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، گرم مسالہپاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، چنے کی دال (صاف کر کے بھگو لیں) ایک کپ، ہری مرچیں (چوپ کر لیں) چار عدد، ٹماٹر (چوپ کر لیں) دو عدد، پیاز (چوپ کر لیں) ایک عدد، گھی حسب ضرورت، دہی آدھا کپ۔
ترکیب : پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر ساتے فرائی کریں۔اب گوشت، نمک، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔اب اس میں دہی، ٹماٹر ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں اور ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔نمک، لال مرچ پاؤڈر اور تھوڑا سا ہلدی پاؤڈر ڈال کر دال کو اتنا گلا لیں کہ دال کے دانے ثابت ہی رہیں۔اب دال کو گوشت کے گلے ہوئے آمیزے میں ڈال کر اس میں ہری مرچیں بھی شامل کر دیں اور ڈھک کر 20 تا 25 منٹ تک پکائیں۔گاڑھی گریوی تیار ہو جائے تو سرونگ ڈش میں نکالیں۔مزیدار دال گوشت گریوی تیار ہے۔اُبلے ہوئے چاول اور سلاد کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔