دبئی ایئرپورٹ سے 3ماہ میں 18 ملین افراد سفر کریں گے

   

دبئی : متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئرپورٹ کارپوریشن میں چیف آپریشنز آفیسر ماجد الجوکر نے کہا ہے کہ ’دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سال رواں کے دوران توقع سے کہیں زیادہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘’جنوری سے ستمبر 2022 کے دوران 46.3 ملین سے زیادہ مسافروں کا خیرمقدم کیا گیا جبکہ سالانہ کی بنیاد پر 167.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔‘انہوں نے توقع ظاہر کی کہ’ سال رواں کی ا?خری سہ ماہی کے دوران 18 ملین سے زیادہ افراد دبئی ایئرپورٹ سے سفر کریں گے۔‘الامارات الیوم کے مطابق ماجد الجوکر نے کہا کہ ’دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے حوالے سے بڑے ایئرپورٹس کی فہرست میں عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’دبئی ایئرپورٹ نے سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران ماہانہ اوسط کارکردگی کا نیا ریکارڈ 60 لاکھ سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرکے قائم کیا ہے۔ وبا کے بعد یہ اعدادوشمار سب سے زیادہ ہیں۔