دبئی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے 5 کلو گرام کوکین برآمد

   

دبئی : دبئی میں کسٹم حکام نے لاطینی امریکہ سے آنے والی ایک مسافر خاتون سے 5.6 کلو گرام کوکین برآمد کی ہے۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نصب ایکسرے مشینوں سے کوکین کا پتا لگایا گیا۔الامارات الیوم کے مطابق کسٹم حکام نے مسافر خاتون کو روکا اور شناحت کے لیے پاسپورٹ طلب کیا۔ بیگ کی تلاشی لینے پر خفیہ جیب میں پلاسٹک کی سیاہ تھیلیوں میں چھپائی گئی کوکین ملی۔ اس کا وزن 3.2 کلو گرام تھا۔بیگ میں موجود خالی شیمپو اور کریم کی بوتلوں چھپائی گئی 2.4 کلو گرام مزید کوکین برآمد کی گئی ہے۔ دبئی کسٹم کے ڈائریکٹر پیسنجر آپریشنز ابراہیم الکمالی نے بتایا کہ حساس مشینیں اور تجربہ کار اہلکاروں کی مدد سے ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ روکی جارہی ہے۔