دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد و رفت میں 10 فیصداضافہ

   

دبئی : دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس نے کہا کہ اس ڈسمبر کے دوران دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت 2019 میں وبائی امراض سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ رہی ہے۔ دبئی سے براہ راست سفر کرنے اور تعطیلات کے موسم کے ساتھ ملکر ٹرانز مسافر کے طور پر جانے والوں کی تعداد کچھ بھی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ دسمبر کے آخر تک دبئی ایئرپورٹ دبئی آنے اور جانے والے مسافروں کی آمد و رفت کی ریکارڈ تعداد میں ریکارڈ کرے گا۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق دبئی انٹرنیشنل میں مسافروں کی آمدورفت کیلئے دبئی کارپوریشن کی توقعات اب بھی وہی ہیں۔