دبئی: حد سے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے شوہر طلاق مانگ لی، شوہر سے بحث کرنے، جھگڑا کرنے کے لئے ترس گئی۔

,

   

دبئی: عام طور پر شوہر کی جانب سے بیوی پر زیادتی ہوتی ہے جس تنگ آکر بیوی شوہر سے طلاق مانگتی ہے یا خلع کا مطالبہ کرتی ہے لیکن شائد ایسا پہلی بار ہوا کہ شوہر کی جانب سے حد سے زیادہ محبت کرنے سے تنگ آکر خاتون نے شوہر سے طلاق کامطالبہ کردیا۔ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ میں پیش آیا۔

عرب اخبار”خلیج نائمس“ کے مطابق شارجہ کی ایک خاتون نے عدالت میں شوہر سے طلاق دلوانے کامطالبہ کیا۔ اس کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ کبھی بھی کسی بھی طرح کی سختی نہیں کی اور ان سے حد سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ ان کا شوہر ان کے کہنے سے قبل ہی گھر کے تمام کام کردیتے ہیں یہاں تک کہ وہ ان کے لئے کھانا بھی تیار کردیتے ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر ان کا انتہائی اطاعت گذار ہے، انہیں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتا اور ہر کام خود کردیتا ہے۔ خاتون نے شوہر کی جانب سے حکم ملے بغیر اطاعت گذاری کرنے او رحد سے زیاہ محبت کرنے کو اپنے لئے عذاب قرار دیا۔ خاتون نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ شادی کے بعد اب تک شوہر سے کسی بات پر جھگڑا کرنے یا بحث کرنے کیلئے ترس گئی ہیں۔ دوسری جانب سے شوہر کا کہنا ہیکہ وہ ایک اطاعت گذار شوہر رہنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کئی دوستوں اوررشتہ داروں نے بیو ی کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں لیکن وہ ایسا کرنانہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے چند ماہ بعد ان کی اہلیہ نے انہیں اضافی وزن کا طعنہ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے وزن گھٹانا شروع کردیا۔