بمقابلہ
جنوبی افریقہ مسابقت
نئی چمپئن کا اُبھرنا یقینی
دبئی: نیوزی لینڈ کے گولڈن جنریشن کی کھلاڑیوں کو سوفی ڈیوائن (35 سال) کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کو تھامنے کا بہترین موقع مل رہا ہے جب کیوی ٹیم اتوار 20 اکٹوبر کو یہاں T20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ سے مسابقت کرے گی۔ یہ فائنل نیا T20 ورلڈ چمپئن پیش کرے گا کیونکہ دونوں ٹیموں نے پہلے کبھی اس فارمٹ کا ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم نے 2000ء میں ونڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ جیتا تھا لیکن موجودہ ٹیم کا کوئی رکن اُس تاریخی خطابی جیت کا حصہ نہیں تھی۔ جنوبی افریقہ بھی گزشتہ سال کی پریشانی پر قابو پانا اور ٹائٹل جیتنا چاہے گا۔ گزشتہ سال اسے وطن میں ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے ہرایا تھا۔ فائنلpm 7:30 (انڈیا) پر شروع ہوگا۔