دبئی میں بغیر ڈرائیور برقی گاڑیوں کا آزمائشی آغاز

   

دبئی۔ 12 اکتوبر(ایجنسیز) دبئی میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی بغیر ڈرائیور برقی گاڑیوں کے نظام کا 4 ہفتوں پر مشتمل آزمائشی آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ تجربہ بلیو واٹرز کے علاقے میں کیا جا رہا ہے، جہاں چھوٹی خودکار گاڑیاں مخصوص راستوں پر عام ٹریفک سے الگ چلیں گی۔دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ہر گاڑی میں 4 سے 6 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے، ایک مرتبہ چارج پر 250 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔