دبئی میں مقیم کیرالا کی امرت حارث کو چارٹرڈ اکاونٹنٹ امتحان میں پانچواں مقام

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : متحدہ عرب امارت میں مقیم ایک ہندوستانی نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا (ICAI) کے ذریعہ منعقدہ چارٹرڈ اکاونٹنٹ (CA) فائنل امتحان 2024 میں آل انڈیا رینک میں پانچواں مقام حاصل کیا ۔ امرت حارث جو کیرالا کی رہنے والی ہیں وہ اپنے خاندان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں ۔ 22 سال کی عمر میں اس نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کیا ۔ اس نے 600 میں سے 484 نمبر حاصل کئے ۔ اس نے 2021 میں قومی سطح پر ہونے والے سی اے انٹر کے امتحان میں 16 واں رینک حاصل کیا تھا ۔ امرت حارث نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 دسمبر کو میری زندگی کا ایک طویل تھکا دینے والا لیکن زبردست فائدہ مند سفر اختتام کو پہنچا ۔ نومبر 2020 میں اس کورس نے مجھے فاونڈیشن کا امتحان دینے سے لے کر سی اے بننے کے لیے نومبر 2024 میں ڈھال دیا ہے ۔ اس سفر نے میرے اندر صبر ، استقامت اور محنت کے قابل قدر بنادیا ۔ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ناقابل یقین حد تک مہربان ہے ۔ اس نے کہا کہ 3 سے 13 نومبر تک منعقد ہونے والے سی اے کے فائنل امتحان میں تقریبا 11,500 امیدواروں نے چارٹرڈ اکاونٹنٹس کے طور پر کوالیفائی کیا ۔ 26 دسمبر کو اعلان کردہ نتائج نے امرت اور اس کے خاندان کے سرپرستوں کے لیے بے پناہ فخر اور خوشی کا اظہار کیا ۔ امرت نے بتایا کہ چارٹرڈ اکاونٹنٹ بننے کی طرف کا سفر 12 ویں جماعت سے ہی شروع ہوگیا تھا ۔ اگرچہ وہ امتحانات میں کامیاب ہونے ممکنہ طور پر رینک حاصل کرنے کا امید کررہی تھی لیکن ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا اس کی توقعات سے باہر تھا ۔ میں اپنا بہترین دنیا چاہتی تھی اور باقی اللہ پر چھوڑنا چاہتی تھی ۔ امرت نے اپنے والدین کو ان کی غیر متزلزل حمایت کا سہرا دیا ہے ۔ میرے والدین نے میرے لیے تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک پرسکون ماحول بنایا اور جب میں جذباتی طور پر بہت محسوس کرتی تھی تو وہ ہمیشہ موجود رہتے ہوئے حوصلہ افزائی کرتے تھے ۔ میری اس کامیابی میں اللہ تعالیٰ ، میرے خاندان ، دوستوں ، ساتھیوں اور اساتذہ نے ایک اہم کردار ادا کیا ۔ جس کے لیے میں ان تمام کی شکر گزار ہوں ۔ ملیالم ناولوں کی شوقین قاری امرت اس وقت کرسٹن منین میں اپنی آرٹیکل شپ مکمل کررہی ہے جو اپریل 2025 میں ختم ہونے والی ہے ۔۔ ش