٭ دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور مدثر خادم نے ہندوستانی لڑکی کا گمشدہ پرس اسے لوٹا دیا جس پر ہندوستانی لڑکی اور اس کے خاندان والوں نے مدثر کی تعریف کی۔ مدثر کو اس کی ٹیکسی میں ایک پرس دستیاب ہوا۔ مدثر نے آخری مسافر سے دریافت کیا جس نے کہا کہ وہ پرس اس کا نہیں ہے۔ خادم نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور پھر ہندوستانی لڑکی کے گھر جاکر اس کا پرس واپس کردیا۔