دوبئی ۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں زہریلی کاربن گیسوں کا اخراج سن 2030 تک 30 فیصد گھٹا دیا جائے گا۔ یہ اعلان حکومت کی جانب سے آج اتوار کو کیا گیا۔ یہ متحدہ عرب امارات کی اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت سن 2050ء تک یہ ملک کاربن نیوٹرل بننا چاہتا ہے۔ دبئی امارات کی دوسری سب سے امیر ریاست ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کا گڑھ بھی ہے۔