دبئی میں کورونا کی پابندیاں بتدریج ختم کرنے کا اعلان

   

دبئی : دبئی میں عالمی وباکورونا وائرس کی پابندیاں بتدریج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق دبئی میں سماجی سرگرمیوں، تقریبات، اجتماعات میں مکمل گنجائش کے ساتھ شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔دبئی کے سنیما گھروں میں سماجی فاصلے کی شرائط ختم کردی گئی ہیں،جس کے بعد سنیما گھر کی تمام نشستوں پر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 15فروری سے کورونا سے متعلق پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔