دبئی: چوٹی کے ہندوستانی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی یہاں شباب الاہلی کلب میں چل رہے تیسرے شیخ حمدان بن محمد بن راشد ال مکتوم دوبئی پیرا بیڈ منٹن چیمپین شپ2021 ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ٹاپ سیڈ یافتہ پرمود بھگت (ایم ایس ایس ایل 3)، پارول پرمار (ڈبلیو ایس ایس ایل 3)، کرشن ناگر، ( ایم ایس ایس ایچ 6) اور دیگر کھلاڑیوں نے جمعرات کو اپنے اپنے سنگلز اور ڈبلز مقابلے جیت کر ناک آوٹ میں جگہ بنائی۔عالمی چیمپئن پرمود بھگت نے کہا کہ ان کا اپنے سنگلز اور منوج سرکار کے ساتھ مردوں کے ڈبلز ایس ایل 3 ، ایس ایل 4 میں طلائی تمغہ اور نمبر ایک سیڈ حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ بھگت جمعرات کو اپنے تیسرے راؤنڈ کے سنگلز میچ میں مالدیپ کے نوجوان لطیف محمد کو 21-10 21-9 سے ہرا کر مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں جہاں آج ان کا مقابلہ یوکون روکائندی سے ہوگا۔راجستھان کے کرشن ناگر نے بھی اپنے سنگلز میچ میں یوکرین کی نینا کوزلووا پر 21-22 ، 21–5 سے آسان جیت درج کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔دن کا سب سے یادگار مقابلہ ہندستان کے نتیش کمار کے نام رہا۔