دبئی کی سب سے بڑی افطار دعوت، روزانہ 35,000افراد استفادہ کرتے ہیں۔ ویڈیو

,

   

دبئی: جیسے ہی رمضا ن المبارک کا آغاز ہوتا ہے دنیا بھر میں روزے داروں کے لئے افطار کا اہتما م کیا جاتا ہے۔ لوگ اپنی طاقت کے مطابق روزے داروں کی خدمت کر کے رضائے الہی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی طرح دبئی میں حکومت کی جانب سے روزے داروں کیلئے افطار کا سب سے بڑا ایونٹ مانا جارہا ہے۔ دبئی کی شیخ زائد جامع مسجد میں رمضان کے ہر دن میں تقریبا 35,000افراد کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ لگ بھگ ایک ہزار پر مشتمل عملہ کھانا تیار کرتا ہے۔ تین سو پچاس باورچی اور دیگر کام کاج کیلئے تقریبا پانچ سو لوگ اس بڑے کام میں حصہ لیتے ہیں۔

آرمی فورس آفیسرس کلب اور ہوٹل کے چیف ایگزیکیٹیو نے بتایا کہ ہم ہر شام روزے داروں کو مختلف کھانے کی اشیاء پر مشتمل ایک ڈبہ فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم روزانہ ۲۱/ ٹن چکن اور ۶/ ٹن مٹن استعمال کرتے ہیں۔ اورچاول کے علاوہ دیگر اشیاء جیسے ٹماٹر، پیاز ۵۳/ ٹن استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ زائد مسجد میں روزانہ روزے داروں کو ایک باکس فراہم کیا جاتا ہے۔ ان میں ایک سیب، پانی کا بوتل، کھجور اور پھلوں کا جوس ہوتا ہے۔ اس کے بعد پیکٹوں میں کھانا پیک کیا ہوا دیا جا تا ہے۔ آرمی فورس عوام کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ آرام سے بیٹھ کر روزہ افطار کریں اس کے بعد ہی مغرب کی اذاں کہی جائے گی۔ یوگانڈہ کے رہنے والے دبئی میں ٹیکسی ڈرائیور ٹم کسوزی نے بتایا کہ میں یہاں ۴/ سال سے مقیم ہوں۔ پچھلے میں نے پہلی مرتبہ شیخ زائد مسجد میں روزہ افطار کیا تھا۔ انہو ں نے بتایاکہ شیخ زائد مسجد واقعی آرامدہ جگہ ہے۔ روزہ افطار کروانے کا جو معاملہ ہے میں اس سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ میں اتنا بڑا مجمع کہیں نہیں دیکھا ہے۔

ایک بنگلہ دیشی صاحب نے بتایا کہ میں روزانہ شیخ زائد مسجد میں افطار کرتا ہوں۔ یہاں پر فراہم کیا جانے والا کھانا واقعی بہت اچھا ہوتا ہے۔

YouTube video