دبنگ 3 کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ ختم ہوچکی ہے۔ یہ شوٹنگ مدھیہ پردیش میں کی گئی تھی اس کے بعد فلم کا کچھ حصہ ممبئی میں فلمایا جائے گا۔ اسی دوران خبر ہے کہ فلم سے دھرمیندر بھی جڑ جائیں گے۔ دراصل دھرمیندر فلم میں سلمان خان کے والد کے رول میں نظر آئیں گے کہا جارہا ہے کہ انہیں فلم میں چلبل پانڈے کے والد پر جاپتی پانڈے کے رول کے لئے اپروچ کیا گیا۔ دھرمیندر نے رول کے لئے حامی بھرلی ہے۔ فلم 2019 میں 20 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ اس میں سلمان کے علاوہ سوناکشی سنہا، ارباز خان اور ساوتھ ایکٹر سدیپ بھی نظر آئیں گے۔