دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

   

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں فوج نے ایل او سی کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مستعد فوجیوں نے چہارشنبہ کی صبح جنگجوؤں کے ایک گروپ کو باڑ کے 400میٹر اندر ہندوستانیحدود میں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے اس مسلح گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جنگجو ہلاک ہوا جبکہ دیگر جنگجوئوں نے واپسی کی راہ اختیار کی۔ڈیفنس کے ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے درانداز کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور اس کی دو میگزین برآمد کی گئی ہیں ۔ سیکٹر میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔