درجہ حرارت میں گراوٹ، شہر میں سردی کی لہر میں فرق

   

حیدرآباد۔23۔نومبر(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآبادوسکندرآباد میں درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے لیکن یہ کوئی سردی کی لہر نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں درجہ حرارت میں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ کے متعلق اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ یہ معمول کی بات ہے اور سردی کی کوئی لہر نہیں ہے جس کے سبب اضافی احتیاط کرنی پڑے گی۔بتایاجاتا ہے کہ موسم سرد ہونے اور سردی کی لہر میں موجود فرق کو نمایاں کیا جانا ضروری ہے کیونکہ سردی کی لہر ضعیف العمر شہریوں کے لئے انتہائی نقصاندہ ثابت ہوتی ہے اسی لئے سردی کی لہر کی صورت میں انتباہ جاری کیا جاتا ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ درجہ حرات میں گراوٹ کے باوجود موسم سرد نہ ہونے کا یہ سلسلہ 30 نومبر تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔چہارشنبہ 23 نومبر کی صبح شہر حیدرآباد میں مجموعی اعتبار سے درجہ حرارت 15.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتہ کے دوران اس میں مزید گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ م