درخت سے گاڑی ٹکرانے سے بائیک سوار ہلاک

   

شمس آباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع گنڈی گوڑہ میں درخت سے گاڑی ٹکراجانے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب بالراج 40 سالہ ساکن بالانگر محبوب نگر کام کے سلسلہ میں حیدرآباد آکر واپس بالانگر گاڑی نمبر TS06EV7882 جارہا تھا کہ شمس آباد کے موضع گنڈی گوڑہ میں درخت سے گاڑی ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا ۔