درخشاں اندرابی کی ’جے بھیم پد یاترا‘

   

سری نگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اتوار کے روز بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کے یوم پیدائش کے موقع پر یہاں ‘جے بھیم پد یاترا’ کی قیادت کی۔اس پد یاترا کا اہتمام نہرو یووا کیندر (نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت) نے کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا: ‘ہمارے آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں پد یاترا ہو رہی ہے اس میں نوجوانوں میں آئین کے بارے میں بیداری پیدا کی جاتی ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘اس سے پہلے جموں وکشمیر میں اس نوعیت کے پروگرام نہیں ہوتے تھے لیکن آج جو یہاں ہوکر سر سے پد یاترا شروع ہو رہی ہے اس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے شرکت کر رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے نوجوان آج تمام شعبہ ہائے حیات میں آگے بڑھ رہے ہیں۔وقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو وقف زمین ہڑپ کی گئی تھی اس کو واپس حاصل کیا جا رہا ہے ۔