درگاہ شریف گلبرگہ میں 6 تا 10 جولائی زائرین کا داخلہ بند

   

حیدرآباد۔ حضرت مولانا ڈکٹر سید شاہ خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز گلبرگہ شریف نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر 6 جولائی کی شام 4 بجے سے 10 جولائی کی شام تک درگاہ شریف میں زائرین کا داخلہ بند رہے گا ۔ واضح رہے کہ 7 جولائی تا 9 جولائی گلبرگہ میں عرس شریف مقرر ہے ۔ کورونا وباء کے پیش نظر 6 جولائی تا 10 جولائی درگاہ شریف میں زائرین کے داخلہ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سجادہ نشین نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔