درگم چیرو کیبل بریج پر پولیس سے بحث 3 گرفتار

   

حیدرآباد ۔ شہر کے نئے تفریح مقام درگم چیرو کیبل بریج پر نقل و حرکت تین افراد کیلئے مہنگی ثابت ہوئی ۔ تحدیدات کو نظر انداز کرنا اور سیکوریٹی اہلکاروں سے بحث و تکرار کے بعد پولیس نے تینوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ جو بلا اجازت تحدیدات کے باوجود کیبل بریج پہونچ گئے تھے ۔ سیکوریٹی اہلکاروں نے فوری ان تینوں کی حرکت پر مادھاپور پولیس کو چوکس کیااور پولیس نے تینوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ا نہیں حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ جن کی شناخت کو ظاہر کرتے ہوئے پولیس مادھاپور نے بتایا کہ 25 سالہ وینکٹیش ساکن اونگول 26 سالہ ایم شیکھر ساکن محبوب نگر اور 32 سالہ انکی ریڈی ساکن نارسنگی کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔