بغداد ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک جہاز جس میں کرد سال نو کی خوشی منانے والے لوگ سوار تھے، جمعرات کو عراقی شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ میں ڈوب گیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 71 افراد فوت ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل سعد کا کہنا ہیکہ 71 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 55 کو بچا لیا گیا ہے۔ عہدیداروں کا ماننا ہیکہ یہ حادثہ فنی مسئلہ کے سبب پیش آیا اور اس وقت آس پاس معقول تعداد میں کشتیاں دستیاب نہیں تھیں کہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔