دریائے کرشنا خطرے کے نشان سے اوپر، ضلع کلکٹرکا معائنہ

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر ایس وینکٹ راؤ نے نارائن پیٹ ضلع کے ان مقامات کا طوفانی دورہ کیا جہاں دریائے کرشنا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ سابق میں دریائے کرشنا میں اچانک طغیانی کے سبب عوام کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ دریائے کرشنا کے سرحدی و متحصل مواضعات، ہندو پور، کرشنا، پسپلہ، انگری کے عوام اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ مسٹر وینکٹ راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یا تو اپنے رشتہ داروں کے پاس دوسرے مقامات کو منتقل ہوجائیں یا پھر حکومت کی جانب سے قائم کردہ کیمپس میں چلے جائیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ بار بار اعلانات اور ہدایات کے باوجود اگر کوئی محفوظ مقامات پر منتقل نہیں ہوتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ ضلع کلکٹر مسٹر ایس وینکٹ راؤ کے ہمراہ متعلقہ مقامات کے تحصیلداروں کے علاوہ آر ڈی او نارائن پیٹ مسٹر سرینواسلو، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر محترمہ سوبھاگیہ لکشمی و دیگر محکمہ مال کے عہدیدار موجود تھے۔