دریائے گوداوری کی سطح میں کمی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح دوسرے خطرہ کے نشان سے کم ہوگئی ہے ۔دریا میں آج آبی سطح 46.6فیٹ درج کی گئی۔ اس سے 11,36,800کیوزک پانی خارج کیاگیا۔سنٹرل واٹر کمیشن نے یہ بات بتائی۔ضلع کلکٹر ایم وی ریڈی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ چوکس ہے کیونکہ پہلا انتباہی نشان نافذ ہے ۔