دریائے گوداوری کے پانی کا خطرناک بہاو ٔ

   

حیدرآباد 20 اگست (یواین آئی) بالائی علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش اورسری رام ساگر پراجکٹ سے پانی کے اخراج کے سبب تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے دھرم پوری علاقہ میں دریائے گوداوری خطرناک انداز میں بہہ رہی ہے ۔تلنگانہ کے وزیربہبود ایس سی، ایس ٹی لکشمن نے آج گوداوری کے سیلابی بہاؤ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر نے ریونیو اور پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ گوداوری کی سطح پر مسلسل نظر رکھیں اور عوام کو بروقت چوکس کریں۔

یوریاکیلئے کسان نے عہدیدار کے پیرچھوکر التجا کی
حیدرآباد 20 اگست (یواین آئی) یوریا کی شدید قلت کے درمیان ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے توررور منڈل سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے کھاد کے لیے پی اے سی ایس عملے کے قدموں کو چھوکر التجا کی۔