دستور پر حملے کی گہری سازش ‘ سونیا گاندھی کا ریمارک

,

   

نئی دہلی ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج عوام سے اپیل کی کہ دستور اور اس کے اقدار کے تحفظ کیلئے شخصی خصومتوں سے ابھر کر آگے آئیں اور متحد ہوکر ڈٹ جائیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دستور کے خلاف گہری سازش رچی گئی ہے ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر پیام میں سونیا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ہر شہری کو دستور کے تحفظ کی ذمہ داری نبھانا چاہئیے اور ملک کے اتحاد کو مضبوط کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ دستور کے تحفظ کی ذمہ داری ہر ہندوستانی پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ بعض اقدامات کے ذریعہ دستور کو کمزور کررہی ہے ۔