دستور کی منظوری کے 70 سال 26 نومبر کو مشترکہ پارلیمانی اجلاس

   

نئی دہلی۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دستور ہند کی منظوری کے 70 سال کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کا مشترکہ اجلاس 26 نومبر کو منعقد کیا جائے گا اور امکان ہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔ ذرائع نے آج بتایا کہ نائب صدر وینکیا نائیڈو جو راجیہ سبھا چیرمین بھی ہیں، اور اسپیکر لوک سبھا اوم برلا بھی موجود رہیں گے۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کے ارکان ، سابق صدور اور وزرائے اعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔