حیدرآباد ۔24 نومبر۔(یو این آئی) دستی گھڑی میں چھپاکرلائے گئے سونے کو حیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم عہدیداروں نے ضبط کرلیااور ایک مسافر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔یہ مسافرشارجہ سے فلائٹ نمبر6E-1406 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچاتھا۔کسٹم عہدیداروں نے اس کے سامان کی تلاشی کے دوران سونے کا ان دستی گھڑیوں میں پتہ چلایا اور ان گھڑیوں کو کھول کر سونے کو ضبط کرلیا۔ 233.4 گرام اس سونے کی مالیت 11.56لاکھ روپئے ہے ۔یہ سونا گھڑیوں میں کافی محتاط انداز سے چھپاکرلایاگیا تھا۔اس مسافر سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ان گھڑیوں سے سونے کو نکالنے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔