دست درازی و عصمت ریزی کے ملزم کو سزاء

   

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) نابالغ لڑکی کے ساتھ دست درازی اور عصمت ریزی کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے ایک سال کی سزاء سنائی ہے ۔ ایل بی نگر کی ایک عدالت نے شمس آباد کے مقدمہ میں فیصلہ سنایا ہے ۔ شمس آباد پولیس نے سال 2018 کے ایک مقدمہ میں چارج شیٹ کو داخل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ایس روی ساکن پداگولکنڈہ نے ایک 16 سالہ لڑکی جو پلاسٹک چن کر اپنی زندگی گذارا کرتی تھی ۔ اس لڑکی کے ساتھ دست درازی کی تھی اور اسے زمین پر ڈھکیل دیا تھا ۔ اس لڑکی کی چیخ و پکار اور ساتھی لڑکی کی چوکسی سے مقامی عوام جمع ہوگئے اور روی فرار ہوگیا تھا ۔ سال 2018 کے اس کیس میں پولیس نے کارروائی کی اور عدالت نے فیصلہ سنایا ۔